آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔
کوچ مائیک ہیسن ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کیمپ میں مرزا سعد بیگ اور عثمان خان 2 وکٹ کیپرز ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش میں ون ڈے سیریز کھیلنے والے غازی غوری کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور 1 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
PNP
Comments are closed.