by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوچ نیوزی لینڈ کا، سلیکٹر آسٹریلیا کا: ڈیرن گف کی انگلش کرکٹ بورڈ پر تنقید

— فائل فوٹو 

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیرن گف نے غیر ملکی کوچ اور سلیکٹر رکھنے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر تنقید کر دی۔

ڈیرن گف نے انگلش کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ برینڈن میک کلم کافی خوش قسمت ہیں کہ شکست کے باوجود بھی عہدے پر برقرار رہے، وہ جس طرح کھیلتے ہیں مجھے پسند ہے مگر انہیں بہتری کی ضروت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ برینڈن میک کلم پریشر میں ہوں گے اور ان کی اسکروٹنی بڑھے گی۔

ڈیرن گف نے کہا کہ چیف سلیکٹر کا رول آسٹریلیا کے مارکوس نارتھ کو دینا مجھے برا لگا، میں بہت سارے معاملات میں چیلنج کر سکتا تھا، اب میں سمجھدار ہو چکا ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ویسا نہیں ہوں جیسا 10 سال پہلے غصے والا تھا، یہ ایک مشکل رول ہے جس میں بہت کچھ ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈیرن گف نے یہ بھی کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کاؤنٹی اور انگلینڈ کرکٹ کو قریب لائیں گے، مگر میرا نہیں خیال کہ ایسا ہو گا کیونکہ ہمارا کوچ نیوزی لینڈ کا ہے اور سلیکٹر آسٹریلیا کا ہے۔



PNP

Comments are closed.