by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی ارکان کو بار بار قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کا مشورہ دیا، شیری رحمان

پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے تحریک انصاف کے ارکان کو بار بار قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شریک ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں شیری رحمان نے کہا کہ آپ اپنی جگہ کیوں خالی چھوڑتے ہیں؟

اس موقع پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی قیادت پہلی مرتبہ جیل نہیں گئی اور نہ پہلی مرتبہ ملاقاتیں بند ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاملات عدالتوں میں ہیں، ایگزیکٹو کے پاس مقدمات ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، آپ پراسیس کا حصہ بنیں اور قائمہ کمیٹیوں میں شریک ہوں۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا ہمارا حصہ ہے، ہمیں اس کا احساس ہے، خیبر پختونخوا میں کیا تبدیلی آئی ہے، جو دوسرے صوبوں میں نہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق آپ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

اس پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہمیں کمیٹیوں میں واپسی کےلیے بانی پی ٹی آئی سے پوچھنا ہے، آپ ہماری ملاقات کروا دیں۔



PNP

Comments are closed.