پنجاب کے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور( پی این پی)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبے کے کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کا لجز 22 مئی 2026 سے 22 اگست 2026 تک بند رہیں گے اور پیر 24 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔جبکہ بی ایس 4 سالہ پروگرام اور امتحانات یونیورسٹی اور بورڈ کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
PNP
Comments are closed.