by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محسن نقوی کو بھارتی حکومت سے آئی پی ایل کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا

فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو بھارتی حکومت سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو 31 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں آئی پی ایل فائنل کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے بھارت جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارت دعوت دیے جانے کے بعد ہی اس حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس بارے میں تاحال دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

دوسری جانب آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمدآباد میں شیڈول ہے۔ جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کو کرنی ہے۔ 

البتہ چیئرمین پی سی بی کی شرکت کے حوالے سے صورتحال ابھی غیر واضح ہے۔



PNP

Comments are closed.