کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی کچھ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ اسٹیشن پر روک لی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.