ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ساف کپ 2026ء کی تاریخیں تبدیل کر دیں۔
ساف کپ کی تاریخیں بھارت کی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی وجہ سے تبدیل کی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر ساف کپ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کی فیفا ونڈو میں ہونا تھا، لیکن بھارتی ٹیم اس ونڈو کے دوران فیفا آسیان کپ میں شریک ہو گی، لہٰذا منتظمین نے ساف کپ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی تاریخیں بدل دیں۔
ساف کے جنرل سیکریٹری کا کہنا کہ چیمپئن شپ اب نومبر کی فیفا ونڈو کے درمیان ہو گی، نومبر میں فیفا ونڈو 9 سے 17 تاریخ کے درمیان ہے، مختصر ونڈو کی وجہ سے ممکن ہے کہ ٹورنامنٹ کو فیفا ونڈو کے آغاز سے قبل شروع کیا جائے۔
فیفا ونڈو سے قبل ٹورنامنٹ کے آغاز کی وجہ سے بیرونِ ملک لیگ میں مصروف کھلاڑیوں کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے۔
PNP
Comments are closed.