پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج کے دوران رمی کرتے ہوئے بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں ماریں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وسیم اکرم کو رمی کے دوران پُرجوش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وسیم اکرم نہ صرف بولنگ انداز میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں بلکہ وکٹ لینے کے بعد کا انداز بھی اپنایا۔
دوسری جانب اس سے قبل گلوکار و میزبان فخر عالم نے مزدلفہ سے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ہمراہ خوبصورت یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کردی۔
مزدلفہ کی روح پرور فضا میں فخرِ عالم نے اداکار بلال عباس خان، سابق کپتان مصباح الحق، لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اور سابق قومی کرکٹر شرجیل خان کے ساتھ وقت گزارا۔
PNP
Comments are closed.