کراچی (پی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے لمبے عرصے کے بعد فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا اور ان کا عمل نئے جہازوں کی خریداری سے قبل ہوگا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے نئے جہازوں کی خریداری سے قبل نوجوان فضائی میزبانوں کو بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ تیزی سے نئے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر کام کررہی ہے اور اُس سے قبل فضائی میزبانوں و کپتانوں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.