by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

کراچی (پی این پی)کراچی میں ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی جانب سے کار سوار سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ ویڈیو میں نوجوان کی جانب سے خواجہ سرا کو پہلے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو کے مطابق نوجوان کی جانب سے تشدد کے جواب میں موقع پر موجود خواجہ سراں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی جانب سے پیسے مانگنے پر گالی دینے اور پہلے تشدد کرنے پر جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے جھگڑے کی بنیاد پر دونوں کے خلاف کارروائی کی۔

PNP

Comments are closed.