by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

فائل فوٹو

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی کےلیے پہلی حج پرواز 100 مسافروں کو لےکر جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

بعداز حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچی۔

پی کے 860 کے ذریعے 100 سے زائد حجاج کراچی پہنچے، حجاج کا کراچی پہنچنے پر پی آئی اے کے کراچی اسٹیشن منیجر جاوید پیچوہو، ڈسٹرکٹ منیجر عمر خان اور دیگر نے استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔

پی آئی اے مجموعی طور 213 پروازوں کے ذریعے 53 ہزار حجاج کو وطن واپس پہنچائے گی۔ پی آئی اے کا بعداز حج آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا۔

حجاج کرام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کی ترقی کےلیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔



PNP

Comments are closed.