اسرائیل امریکا کو کیسے کنٹرول کرتا ہے؟ شاہ ایران کا 50 سال پرانا انٹرویو وائرل
تہران(پی این پی)شاہ ایران محمد رضا پہلوی نے 50 سال قبل ایک انٹریو میں اسرائیل اور امریکی تعلقات سے متعلق گہری بصیرت فراہم کی تھی۔
سوشل میڈیا پر شاہ ایران کی ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل بہت سی چیزوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انٹرویو لینے والے اینکر مائیک والیس نے اسرائیل سے متعلق اس بیان پر کافی حیرت کا اظہارکیا۔مائیک والیس شاہ ایران سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں اسرائیلی لابی امریکی صدور کو کنٹرول کرتی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لابی کا 100 فیصد اثر نہیں ہوتا لیکن تھوڑا بھی اسرائیلی مفاد کیلئے بہت ہوتا ہے۔اینکر نے پوچھا وہ کیسے تو شاہ ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس کئی ذرائع اور طریقے ہیں جس سے وہ لوگوں پر دبا ڈالتا ہے۔
اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا نتیجہ اسرائیل کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔مائیک والیس نے سوال کیا کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ امریکی صدور اسرائیلی لابی کی طرف اتنی توجہ دیتے ہیں جس پر شاہ ایران نے جواب دیا کہ کیونکہ وہ کئی چیزوں کو کنٹرول کررہے ہیں لہذا وہ طاقتور ہیں۔اینکر نے پوچھا اسرائیلی کیا کنٹرول کررہے ہیں؟۔ شاہ ایران نے جواب دیا کہ اخبار، میڈیا، بینکس، فائنانس اور میں اس سے آگے ذکر نہیں کروں گا۔
PNP
Comments are closed.