15 سالہ بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ
بھارتی کرکٹ ٹیم میں 15 سالہ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ویبھو سوریا ونشی کے والدین سے سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں پر ساتھ جانے کی درخواست کی ہے، بھارتی بورڈ نے والدین کو کھلاڑی کے ساتھ جانے کے لیے خصوصی استثنیٰ دیا ہے۔
بھارتی بورڈ سوریا ونشی کے والدین کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویبھو سوریا ونشی ابھی بچوں میں شمار ہوتے ہیں اور سینئر ٹیم کو پہلی مرتبہ جوائن کر رہے ہیں۔
بھارتی آفیشل کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو آرام دہ محسوس کرانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے اور اس اقدام سے ویبھو سوریا ونشی کو قومی ٹیم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔
بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد ویبھو سوریا ونشی کو بھارت کی سینئر ٹیم اور بھارتی اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.