بیجنگ:
چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔پیر کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق تاحال 3400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 394000 پیشہ ور وزیٹرز نے اندراج کروایا ہے۔ پا کستان سمیت 59 ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے قومی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ ان میں سے 11 ممالک پہلی بار نمائش میں حصہ لیں گے اور 34 ممالک پہلی بار آف لائن نمائش میں شرکت کریں گے ۔ نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد 289 تک پہنچ چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ سی آئی آئی ای کے “دوستوں کے حلقے” کی مسلسل توسیع دنیا کے لئے اس کی کشش کو ظاہر کرتی ہے ، اور سی آئی آئی ای واقعی ایک بین الاقوامی پبلک پروڈکٹ بن چکی ہے ۔ گزشتہ پانچوں ایڈیشنز کے نتائج ناقابل فراموش ہیں ، اور اس سال کی ایکسپو واقعی توقعات سے بھر پور ہو گی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔