محکمۂ موسمیات نے 7 تا 12 جون ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں 8 سے 12 جون تک درجہ حرارت 43 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج دن کے وقت گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس ہو سکتی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم و مرطوب ہے۔
شہر میں مغربی سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں بچے، خواتین اور بزرگ احتیاط کریں، عوام صبح 10 سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں اور ہیٹ ویو کے دوران شہری پانی زیادہ استعمال کریں۔
PNP
Comments are closed.