by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم محرم 17، یوم عاشور 26 جون کو ہوگا

فوٹو: فائل

محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا۔  

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ملانا عبدالخبیر آزاد زیر صدارت لاہور کی بادشاہی مسجد میں محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ 

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا۔ 

چاند نظر آنے کا امکان کم

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ لاہور میں چاند دیکھنے کا وقت 7 بجکر 12 منٹ سے 7 بجکر 52 منٹ تک ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ ہوگی جو نظر آنے کےلیے ناکافی ہے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس

وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کوہسار بلاک اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ 

ادھر پشاور میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔



PNP

Comments are closed.