کراچی: 16 جون 2026
جواد احمد نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن جیت کر پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو ملک کے ہر گھر کو 800 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں جواد احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اور درست معاشی منصوبہ بندی، شفاف طرزِ حکمرانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت عوام کو مفت بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
جواد احمد کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض حلقوں نے اسے عوامی فلاح کا اہم وعدہ قرار دیا، جبکہ بعض مبصرین نے اس منصوبے کے مالی اور عملی پہلوؤں پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ تاہم، جواد احمد کا مؤقف ہے کہ مؤثر پالیسی سازی کے ذریعے عوام کو نمایاں ریلیف فراہم کرنا ممکن ہے۔