ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی پولش ورک ویزا پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی
کراچی(پی این پی) ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کی جعلی پولش ورک ویزا پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر داؤد خان ولد اصغر خان، ساکن ضلع صوابی، کو حراست میں لے لیا گیا ہے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کے سفر سے متعلق دستاویزات مشکوک پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تفصیلی جانچ کے دوران پولینڈ کا ورک ویزا جعلی اور کاؤنٹر فٹ پایا گیا، جو اصل سکیورٹی فیچرز اور بالخصوص الٹرا وائلٹ تصدیق پر پورا نہیں اترتا تھا،مسافر نے انکشاف کیا کہ پولینڈ کا ویزہ دو بار مسترد ہونے کے بعد فیس بک سے ترکی میں مقیم ایجنٹ ابو یورب سے رابطہ کیا جس نے بائننس کرپٹو پلیٹ فارم کے ذریعے 2 لاکھ 40 ہزار روپیلے کر جعلی ویزا سٹیکر اور دیگر مواد فراہم کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نیبتایا کہ اسے ایک کوریئر پارسل موصول ہوا جس میں چائے کے کپس کے اندر خفیہ طور پر جعلی پولش ویزا سٹیکر، پولش ایمبیسی کی مہر اور سٹیمپ پیڈ چھپائے گئے تھے،
ایجنٹ کی ہدایت پر ملزم نے خود اپنے پاسپورٹ پر ویزا چسپاں کیا اور مہر ثبت کی، بعد ازاں پروٹیکٹر کلیئرنس حاصل کرکے پولینڈ کا ٹکٹ بک کروایا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ زیر حراست مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم اور دیگر ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 183/2026 درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.