سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئیں لیکن بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔
لاہور میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیدیوں اور خواتین پر رحم کریں۔ بانی پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئیں لیکن بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔
ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کے کردار پر عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستاں کی کامیاب ثالثی کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سیاستدانوں کے درمیان مذاکرات ہوتے ہیں۔ دنیا تسلیم کرتی ہے امریکا ایران مذاکرات فیلڈمارشل کے باعث ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت نے کہا ہے کہ دو سال بعد پاکستان کا پانی مکمل بند کردیں گے۔ اگر پانی بند ہوگیا تو زراعت مکمل طور پر تباہ ہوجائے گی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محمود مولوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگوں کو محاذ آرائی میں فائدہ پہنچ رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.