داڑھی چھوٹی ہونے پر افغانستان میں 20 امدادی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا
کابل (پی این پی)افغانستان میں طالبان حکام نے داڑھی چھوٹی ہونے پر تقریبا 20 امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز حراست میں لیے گئے افراد ایران افغانستان سرحد پر اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ کے قریب کام کر رہے تھے اور وہ ان تنظیموں سے وابستہ تھے جو اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ایک داخلی بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی اخلاقی پولیس نے اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں کے مقامی مرد عملے کو داڑھی تراشنے یا داڑھی نہ رکھنے کی وجہ سے اسلام قلعہ ریسیپشن سینٹر پر گرفتار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ کچھ امدادی کارکنوں کو اسی روز رہا کر دیا گیا جبکہ باقی افراد کو اگلے روز رہا کیا گیا۔
خبررساں ایجنسی نے کہا کہ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
PNP
Comments are closed.