by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایوان صدر کی صدر زرداری، محسن نقوی ملاقات پر وضاحت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متلق ایوان صدر کی وضاحت سامنے آگئی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق گزشتہ روز کی ملاقات کے دوران صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صدر اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔



PNP

Comments are closed.