آزاد کشمیر سے متعلق غیرملکی نشریاتی ادارے کی خبر پر احتجاج اور شکایت
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کی آزاد کشمیر سے متعلق جعلی خبر پر سخت سرکاری احتجاج اور باضابطہ شکایت درج کروادی ہے۔
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ غیر مصدقہ اور غیر ثابت شدہ الزامات پر مبنی تھی، جس میں سرکاری حقائق اور ریکارڈ پر موجود مؤقف کو نظرانداز کیا گیا۔
وزارت اطلاعا ت کے مطابق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سے غیر مصدقہ خبر کی اشاعت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، مذکورہ ادارے کی غیر تصدیق شدہ دعووں کی بار بار اشاعت رجحان بنتی جارہی ہے، اصلاح کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے آزاد کشمیر کے راستوں کی بندش سے متعلق حقائق کے برخلاف خبر شائع کی۔ آزاد کشمیر حکومت بھی غیر ملکی نشریاتی ادارے کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرچکی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو غیرمصدقہ، گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کرنا چاہیے۔
PNP
Comments are closed.