پارٹی چیئرمین شپ کا الیکشن ہوا تو ضرور لڑوں گا، خواجہ اظہار الحسن
جماعت کے رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
کراچی (ویب ڈیسک، 27 جون):
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین شپ کے جب بھی انتخابات ہوں گے، وہ بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وہ پارٹی چیئرمین شپ کا الیکشن لڑیں گے، کیونکہ "سب کی خواہش ہے تو ہماری بھی خواہش ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جب پارٹی کے اندر انتخابات کا مرحلہ آئے گا تو کسی بھی عہدے کے حوالے سے اپنی جماعت کے رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔