اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے فروغ کیلئے تعاون کا اعادہ
پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورتِ حال اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امن کی کوششوں میں پاکستان کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کو بھی سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
PNP
Comments are closed.