by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کا قتل، ٹرائل راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت منتقل

— فائل فوٹو

جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کے کیس کا ٹرائل راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت منتقل کر دیا گیا۔

کیس میں دہشت گردی اور لنچنگ کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں، مقدمے کی تفتیش انسپکٹر طارق گوندل کو سونپ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو چکی تھی اور چالان بھی جمع ہو چکا تھا۔

19 سالہ سدرہ عرب کو جرگے کے حکم پر غیرت کےنام پر گزشتہ سال 16 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔

مقتولہ کی تدفین کے بعد اس کی قبر کے نشانات مٹا دیے گئے تھے۔

پولیس نے قتل میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا والد، بھائی، چچا، سابق شوہر، قبرستان کا سیکریٹری بھی شامل ہے۔

گرفتار ملزمان نے 8 ماہ جیل میں رہنے کے بعد عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی۔



PNP

Comments are closed.