by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری

—فائل فوٹو

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں درجۂ حرات بڑھنے اور شدید گرم موسم کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پگلنے کا خدشہ ہے۔

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپر و لوئر چترال، سوات، اپردیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو بھی ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.