ملک کو دیوالیہ کرکے سائفر کا لفافہ نہیں نکالا، مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی پر وار
دیوالیہ معیشت نہیں، مضبوط پاکستان دیا
پنجاب اسمبلی: مریم اورنگزیب کا پیٹرول قیمتوں پر پی ٹی آئی کو جواب
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہم پیٹرول پرائس پر ملک کو دیوالیہ کرکے نہیں گئے، نہ ہی ملک کو دیوالیہ کرکے سائفر کا لفافہ نکالا۔ ہم نے ملک کی معیشت کو درست راستے پر گامزن کیا۔”
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل معاشی فیصلے کیے اور قومی معیشت کو استحکام کی راہ پر ڈالنے کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے گئے، جبکہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اپنے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ترجیح معاشی استحکام، عوامی ریلیف اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔