فیفا ورلڈ کپ: برازیل نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
فٹ بال ورلڈ کپ میں برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں جاپان کو سنسنی خیز میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا، وننگ گول کھیل کے آخری منٹ میں گیبرئیل نے اسکور کیا۔
ہوسٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کی ٹیم کچھ آف کلر دکھائی دی، اسی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جاپان نے 29 ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی، یہ گول سانو نے اسکور کیا، وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے جاپان کے حق میں تھا۔
دوسرے ہاف میں برازیلین ٹیم کے کھلاڑیوں کے تیور ہی اور تھے، اُنہوں نے جارحانہ انداز سے فٹ بال کھیلی اور وقفے وقفے سے حریف ٹیم پر حملے کئے جس کے نتیجے میں کیسی میرو نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔
انجری ٹائم ختم ہونے سے ایک منٹ قبل برازیل کے گیبرئیل نے گول کرکے ٹیم کو فاتح بنوادیا اور پری کوارٹر فائنل میں بھی پہنچادیا جہاں اُس کا مقابلہ ناروے یا آئیوری کوسٹ سے ہوگا۔
PNP
Comments are closed.