کراچی میں 13 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
مزید برآں 2 جولائی سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں بھی داخل ہوں گی جس کے باعث جولائی کے پہلے ہفتے میں ملک میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 3 اور 4 جولائی کو سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
PNP
Comments are closed.