by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی قتل کرکے خودکشی کر لی

لاہور (پی این پی)صوبائی دارالحکومت میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق وقوعہ اچھرہ کے علاقے میں ہوا، میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس پر ریحان نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ 35سالہ مہوش کو قتل کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او اچھرہ بھی موقع پر موجود رہے۔فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون کا کہنا تھا کہ ریحان کی 11سال قبل مہوش سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

PNP

Comments are closed.