لاہور: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، قومی سلیکشن کمیٹی آج پریس کانفرنس کرے گی۔
پی سی بی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی آج صبح 11 بجے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس میں نئے ٹیسٹ کپتان کا بھی اعلان ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی بھی پریس کانفرنس میں موجودگی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی بھی سلیکٹرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجودگی متوقع ہے، پی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کی بھی بابر اعظم سے ملاقات ہو چکی اور تمام معاملات طے پا چکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
PNP
Comments are closed.