اسلام آباد(نیوزڈیسک)بین الاقوامی فضائی مشق "برائٹ اسٹار 2023” کا مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں آغاز ہو گیا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔
سنہ 1977ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہونے والی برائٹ سٹار آج ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ بعد ازاں 1995 سے دنیا بھر سے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیئے مدعو کیا جانے لگا جس نے اس مشق کو عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ اس مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، فضائی مشق برائٹ سٹار، شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا ایک انمول موقع فراہم کرتی ہے۔ دو ہفتوں پر محیط اس مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ اس سال کی پر وقار مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
پیچیدہ سیکیورٹی ماحول اور عصر حاضر کے تزویراتی چیلنجز کی روشنی میں برائٹ اسٹار 2023 جیسی مشقیں پاک فضائیہ کے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو تی ہیں۔ عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مشق جنگ اور جنگ میں معاون وسائل کے مربوط استعمال کو پرکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق عصر حاضر کے خطرات کے خلاف جامع حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی توثیق کا بھی موقع فراہم کرے گی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاک فضائیہ اس بین الاقوامی مشق کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے پر عزم ہے۔ اس طرح کی کاوشیں پاک فضائیہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے کیے گئے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Trending
- گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والا خاندانی گروہ گرفتار
- ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دیے
- ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
- وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی
- شادی کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازم قرار ،نکاح خواہ کو کم از کم ایک سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ ہوگا
- رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
- 400 کلو چاندی کہاں گئی؟ پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار
- رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کے طنز پر ردعمل وائرل
- سرکاری سکولوں میں 17لاکھ طلبا کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔