عاقب جاوید نے بابراعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بات بتادی
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے بابر اعظم کو کپتانی دیے جانے سے متعلق اہم بات بتادی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم نے سلیکشن کمیٹی سے کبھی نہیں کہا کہ انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائیں گے تو وہ ٹیسٹ کی کپتانی قبول کریں گے۔
اس معاملے پر مصباح الحق نے کہا کہ ٹی 20 میں بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر سوال اٹھایا جاتا ہے، پی ایس ایل میں اس نے ثابت کیا کہ اس کی ویلیو تینوں فارمیٹ میں ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو فرسٹ کلاس کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر نظر آئیں۔
PNP
Comments are closed.