by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خامنہ ای کے قتل میں ملوث عناصر کو قیمت چکانا ہوگی: ایرانی اسپیکر

شہدا کے خون کا حساب لیا جائے گا، باقر قالیباف کا اعلان

0

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قاتلوں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے عزم پر قائم ہے، جبکہ ان کے بقول "انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے مکمل ہوگا۔”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چار ماہ سے ایرانی عوام امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور اپنے رہبر کے قتل میں ملوث عناصر سے انتقام لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والوں اور شہدا کی ہلاکت کے ذمہ دار افراد کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بھی ایران کی وسیع تر تہذیبی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.