معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ چنئی میں ایک پرستار پر اُس وقت برس پڑیں جب اُن سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں چنئی میں ایک تقریب کے دوران ایک پرستار نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ ’آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ کیا کسی تمِل بندے کے لیے کوئی موقع ہے؟‘
اس ذاتی سوال پر اداکارہ نے سپاٹ چہرے کے ساتھ جواب دیا کہ ’میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے۔‘
خیال رہے رواں سال جون میں تمنا بھاٹیہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ اداکار وجے ورما سے بہت قریب ہیں اور دونوں ساتھ وقت بھی گزار رہے ہیں۔
دونوں اداکار نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’لسٹ سٹوریز 2‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔
ایک اور فین نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ کیا انہیں زندگی گزارنے کے لیے کوئی اچھا ساتھی مل گیا ہے؟ اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں۔‘
رواں سال جون میں ایک انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیہ سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ ’شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور یہ کوئی پارٹی نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب شادی کر رہے ہیں تو وہ بھی کرلیں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔