by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ومبلڈن ٹینس: لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے جیت لیا

فوٹو: رائٹرز

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی لندا نوسکوا نے جیت لیا۔ 

فائنل میں انہوں نے ہم وطن کیرولینا مچوا کو شکست دی۔ نوسکوا کی جیت کا اسکور 2-6، 7-5، اور 3-6 رہا۔

لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے ہم وطن کیرولینا مچوا کے خلاف پہلا سیٹ بآسانی 2-6 سے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں نوسکوا نے 2-5 کی برتری حاصل کرلی۔ پانچ بار میچ پوائنٹ بھی ملا، لیکن مچواہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے۔ لگاتار پانچ گیمز جیت کر سیٹ 5-7 سے جیت لیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں نوسکوا نے 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائتل جیت لیا۔

میچ جیو سوپر اور مائیکو سے براہ راست نشر کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.