by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عمران ہاشمی سے ملائی جانے والی سحر ہاشمی کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے کے مناظر فلمانے پر ہونے والی تنقید پر پہلی بار کھل کر مؤقف پیش کیا ہے۔

ڈرامہ ’ظلم‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی اس سے قبل فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد تخلیق کرتی تھیں۔

بعد ازاں ’من مست ملنگ، ’زنجیریں‘ اور ’شیدائی‘ جیسے ڈراموں سے انہیں نمایاں شہرت ملی۔

تاہم ڈراموں میں گلے ملنے والے مناظر فلمانے پر انہیں ’پاکستانی عمران ہاشمی‘ کہا جانے لگا جس پر حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف وہی مناظر کیے جو اسکرپٹ کا حصہ تھے اور ہدایت کار کے وژن کے مطابق فلمائے گئے۔

سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کردار کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے اس لیے صرف انہیں تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں ہے۔

البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر ناظرین ایسے مناظر پسند نہیں کرتے تو وہ آئندہ زیادہ احتیاط برتیں گی۔

 



PNP

Comments are closed.