ورلڈکپ فٹبال کا پہلا سیمی فائنل اسپین اور فرانس کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بدھ کی رات 12 بجے مد مقابل ہوں گی۔
فٹبال کے عالمی میلے میں شریک 48 میں سے 44 ٹیموں کا سفر تمام ہوگیا، اب مقابلہ ہے ان چار ٹیموں کے درمیان جو پہلے بھی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی فرانس کی ٹیم 2010 کی چیمپئن اسپین کے مد مقابل ہوگی۔
فرانس کی ٹیم کو رواں سیزن کے مشترکہ ٹاپ اسکورر اور مجموعی طور پر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی کلیان ایمباپے کی خدمات حاصل ہوں گی۔
یہی نہیں فرانس کو ایمباپے کے علاوہ رواں ایونٹ میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ پانچ گول کرنے والے عثمان ڈیمبیلے کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔
جہاں فرانسیسی ٹیم کا اٹیک بہت پُرجوش ہے وہاں اسپین کا دفاع بھی بہت مضبوط ہے۔
ہسپانوی ٹیم میں شامل اسٹرائیکر مائیکل اویارزبیل بھی کبھی بھی خطرے کی گھنٹی بجا سکتے ہیں جو اب تک میگا ایونٹ میں چار گول کر چکے ہیں۔
ڈیلاس اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا سیمی فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق 14 جولائی رات 12 بجے یعنی آج رات کھیلا جائے گا۔
ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اور تین مرتبہ کی ٹائٹل ہولڈر ارجنٹینا کا مقابلہ 1966 کی عالمی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ کی رات 12 بجے سے نشر ہوگا۔
PNP
Comments are closed.