by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق، ڈاکو 25لاکھ روپے لیکر فرار

کراچی( پی این پی ) کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ آکاش نامی نوجوان، اس کے والد اور ساتھی نے تین تلوار کے قریب نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے، شہری یہ رقم جمع کرانے کے لیے بوٹ بیسن کے بینک کے باہر پہنچا تو ملزمان نے کار پر حملہ کردیا۔

 اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی تو ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے نوجوان آکاش جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.