کراچی(پی این پی)ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج کمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3258روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38 ڈالر کم ہوکر 4073 ڈالر فی اونس ہے۔
PNP
Comments are closed.