100 روپے کی دہی منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، گولی مار دی
اسلا م آباد (پی این پی) خیبر پختونخوا کے علاقے خانپور میں 100 روپے کا گھریلو جھگڑا خونریزی میں تبدیل ہوگیا،
راولپنڈی کی خاتون ارم شہزادی سسرالیوں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بن گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ خاتون 3 بچوں کی ماں اور راولپنڈی ڈھوک کالا خان کی رہائشی ہے، جس کی شادی فقیر آباد خانپور میں ہوئی، خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر نے لڑائی جھگڑا کرکے تشدد کے بعد گولی مار دی۔ ارم شہزادی کا کہنا ہے کہ صرف 100 روپے کا دہی منگوانے پر تنازع شروع ہوا شوہر نے بدترین تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون ارم شہزادی کے جسم پر تشدد اور گولی لگنے کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی، متاثرہ خاتون کا شوہر ملزم اشفاق احمد وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا ہے۔
تھانہ خانپور پولیس کا کہنا ہے کہ واقہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.