by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: 50 لاکھ غیرملکیوں کا بینک ڈیٹا ہیک کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(پی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حساس اداروں کی مدد سے کراچی میں کارروائی کر کے ایک بڑے ہیکر کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم  پر 5 ملین (50 لاکھ)  غیر ملکیوں کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر مالیاتی ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اہم شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ   تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔



PNP

Comments are closed.