by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خاتون ساتھی ورکر کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے والے سرکاری افسر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ

خاتون ساتھی ورکر کو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنادی گئی۔ 

فیصلہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے سُنایا۔ کیس کے مطابق سرکاری افسر ساتھی خاتون ورکر کو اولاد نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا کرتا تھا۔ 

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے اولاد پیدا کرنے سے قاصر رہنے پر خاتون کولیگ کو بار بار خواجہ سرا برادری سے تشبیہ دی۔

فیصلے کے مطابق شعوری طور پر صنفی بنیادوں پر تضحیک آمیز زبان کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ اس عمل کی پیشہ ورانہ ماحول میں کوئی گنجائش نہیں۔



PNP

Comments are closed.