کراچی(پی این پی) کراچی لی مارکیٹ میں پڑوسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچے کو مبینہ طور پر موت کے بعد بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیپئر تھانے کی حدود لی مارکیٹ میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے معصوم محمد ولی کے قتل میں ملوث گرفتارملزم حمزہ نے دوران تفتیش دل دہلا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ نے پولیس تفتیش میں بتایا کہ مقتول محمد ولی کو اکثر چیزیں دلواتا تھا، گلی میں ایک انتقال ہوا تھا سب وہاں گئے ہوئے تھے، جنازے کے دوران موقع پاکر بچے کو اپنے فلیٹ میں لے گیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اس کے بعد اسے قتل کر دیا، محمد ولی کو قتل کرنے کے بعد پھر زیادتی کی تھی۔
PNP
Comments are closed.