by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈاکٹر آکاش قتل کیس : پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

کراچی ( پی این پی ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس : پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروادی۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے پولیس رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  واردات میں نا معلوم خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،کیس میں لڑکی نا معلوم جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 13 جولائی کو 3 موٹر سائیکلوں اور کار پر بینک پہنچے، بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے ایک شخص سے رقم چھینی تو وہاں موجود گارڈ نے فائرنگ کردی۔ملزمان کا کہنا کہ گارڈ کی فائرنگ کے بعد انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرنی ہے اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔



PNP

Comments are closed.