قطر کی ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید
قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں شمولیت سے متعلق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ کیا کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم یہ اطلاعات مکمل طور پر غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔
بیان کے مطابق قطر اپنی فعال سفارتی پالیسی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو اس قسم کی گمراہ کن خبروں سے متاثر نہیں ہونے دے گا۔
قطری حکام نے واضح کیا کہ دوحہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تمام تنازعات کے پرامن اور سفارتی حل کے لیے اپنی کوششیں بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔
PNP
Comments are closed.