بحرین کا متعدد ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
بحرین کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے آج ایران کی جانب سے کیے گئے متعدد فضائی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا۔
بحرینی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ “ایران نے جارحانہ رویہ جاری رکھتے ہوئے مملکت بحرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بزدلانہ حملے کیے ہیں۔”
فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کریں، حملوں کے نتیجے میں زمین پر گرنے والی کسی بھی نامعلوم یا مشتبہ شے کے قریب نہ جائیں اور ایسی اشیا کی فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کا جان بوجھ کر استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
PNP
Comments are closed.