by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کیا میسی کو فیفا کا گولڈن بوٹ مل سکتا ہے؟

لیونل میسی— فائل فوٹو 

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اب فیفا ورلڈ کپ کے گولڈن بوٹ کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں لیکن اسے حاصل کرنے کے لیے انہیں اب بھی بہت محنت کرنی پڑے گی۔

فیفا ورلڈ کپ کے گولڈن بوٹ کے ایوارڈ کو حاصل کرنے کی دوڑ میں لیونل میسی کے علاوہ فرانس کے کائلیان ایمباپے اور اسپین کے میکیل اویار زبال بھی شامل ہیں۔

اگرچہ فرانس کی ٹیم سیمی فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے لیکن اگر کائلیان ایمباپے انگلینڈ کے خلاف تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں ایک یا اس سے زائد گول کرتے ہیں تو وہ اب بھی گولڈن بوٹ جیت سکتے ہیں۔

لیونل میسی اور کائلیان ایمباپے جو گولڈن بوٹ کے سب مضبوط امیدوار ہیں، دونوں ہی گولڈن بوٹ سے محروم ہو سکتے ہیں اگر اسپین کے میکیل اویار زبال نے فائنل میں 4 گول اسکور کر دیے۔

واضح رہے کہ فیفا کا گولڈن بوٹ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔



PNP

Comments are closed.