اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں چھاپے۔ مزید 3 فلسطینی گرفتار
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے شہر نابلس سے کم از کم تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح سویرے نابلس میں مختلف علاقوں پر چھاپے مارے اور عونی رجب توفیق الشریف کو المحاجین محلے، حمزہ عبدالرحمن بنا کو حاجہ عفیفہ اسٹریٹ اور ہیثم المصری کو عصیرہ اسٹریٹ میں واقع ان کے گھروں پر چھاپوں کے بعد گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے صرف جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 32 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
PNP
Comments are closed.