چین اور پاکستان کا امریکہ، ایران مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ
چین اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ اتفاق رائے جمعرات کو شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وانگ یی نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت (سیز فائر مفاہمتی معاہدے) کی مکمل پاسداری کریں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے۔
PNP
Comments are closed.